Breast cancer is preventable up to 40% by adopting a healthy lifestyle
News اردو نیوز

صحت مند طرز زندگی اپنانے سے چھاتی کا کینسرکے امکانات 40فیصد تک کم کیے جا سکتے ہیں

تحقیق بتاتی ہے  کہ صحت مند طرز زندگی اپناتے ہوئے چھاتی کے  کینسرسے  40فیصد تک بچاؤ ممکن ہے ۔  ورلڈ کینسر ریسرچ فنڈ اور امریکن انسٹی ٹیوٹ آف کینسر ریسرچ کی تیار کردہ “ڈائٹ  ، نیوٹریشن ، فیزیکل ایکٹیویٹی اینڈ کینسر: آ گلوبل پرسپیکٹو – تیسری ماہر رپورٹ” (“Diet, Nutrition, Physical Activity and Cancer: a Global Perspective – the Third Expert Report”)  کے مطابق غذائیت اور جسمانی سرگرمی چھاتی کے کینسر سمیت کینسر کے خطرے کو متاثر کرتی ہے۔

صحت مند طرز زندگی کو اپنانا نہات اہم ہے کیونکہ اسے  اپنانے سے ہم اپنے مدافعتی نظام کو فروغ دے سکتے ہیں جو چھاتی کے کینسر سمیت مختلف بیماریوں سے بچنے میں مددگار ہوتا ہے ۔ صحت مند طرز زندگی میں صحت مند غذا کا انتخاب ، حفظان صحت کے اصولوں پر عمل کرنا ، جسمانی طور پر متحرک رہنا ، مناسب نیند لینا اور تناؤ  سے بچنا شامل ہیں ۔

اس مہلک بیماری کی وجہ سے ہر سال 40،000 کے قریب خواتین کی موت ہوتی ہے۔ تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ بہت سی بیماریاں  طرز زندگی کے ناقص انتخاب کی وجہ سے ہوتی ہیں۔ علاوہ ازیں ہر سال کینسر کی اموات میں سے ایک تہائی صحت مند طرز زندگی ، غذائیت اور جسمانی سرگرمی کی کمی کی وجہ سے ہوتی ہیں۔ ان اموات میں کمی لانے کے لیے ہمیں اس بیماری کی روک تھام اور جلد تشخیص سے متعلق آگاہی پھیلانے کی ضرورت ہے۔

اس سال  پنکٹوبر کی  مہم “خود کو بہتر بنانے ” کے حوالے سے ہے  جو کہ صحت مند طرز زندگی کے گرد گھومتی ہے  جس کا مقصد خواتین اور لڑکیوں  کا معیار زندگی بہتر کرنا ہے ۔ اس سال پنکٹوبر ہم لوگوں کو مثبت سوچنے اور اپنی معمول کی زندگی میں حفاظتی اقدامات اپنانے کی ترغیب دے رہے ہیں ،  تاکہ  صحت کے حوالے سے بہتر  انتخابات کے زریعے ہم اپنی  اندرونی خوبصورتی کو سراہتے ہوئے پر اعتماد  بنیں جس کے زریعے ہم اپنا آج اپنے گزرے ہوئے کل سے بہتر بنا سکتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *