Pakistan, Iraq intertwine in social, religious, culture bonds: Mandviwalla
اردو نیوز

پاکستان اور عراق مذہبی، ثقافتی، سماجی، بندھنوں میں بندھے ہوئے ہیں: مانڈوی والا

اسلام آباد (21 اکتوبر2020): ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ پاکستان اور عراق مذہبی، ثقافتی، سماجی، بندھنوں میں بندھے ہوئے ہیں اور ہماری خواہش ہے کہ پاکستان اور عراق کے مابین دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دیا جائے۔

ان خیالات کا اظہار ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے عراق کے سفیر حامد عباس لفطا سے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کے دوران کیا۔ملاقات میں عوامی سطح پر روابط اور وفود کے تبادلوں میں تیزی لانے کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے لئے ماحول سازگار ہے اور عراقی سرمایہ کار ان مواقعوں سے استفادہ کر سکتے ہیں۔ عراق کے سفیر نے بھی کثیرالجہتی شعبوں میں تعاون کو اہم قرار دیتے ہوئے روابط کو مزید مستحکم کرنے اور پارلیمانی، سماجی و اقتصادی سطح پر معاونت کو فروغ دینے پر زور دیا۔

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ تجارتی حجم کو بڑھانے کی اشد ضرورت ہے اور اس مقصد کے لئے اقدامات اٹھانے کے لئے دونوں ملکوں کی تاجر برادری کو قریب لانا ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *